ازبکستان؛ لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے کےلئے حجاب پہننےکی اجازت مل گئی

(قدرت روزنامہ)ازبکستان کے اسکولوں میں لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے اور حاضری بڑھانے کے لیے حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ازبکستان نے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے خواتین کوعوامی مقامات پر حجاب پہننے کی اجازت دی تھی لیکن ان میں ریاستی ادارے جیسا کہ اسکولز شامل نہیں تھے۔

اس فیصلے کے بعد سے تعلیمی اداروں میں حاضری قدرے کم ہو گئی اور لوگوں نے اس زبردستی کے قانون کے خلاف اپنی لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے سے انکار کر دیا۔

ازبکستان کے وزیرتعلیم شیرزود شرماتوف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متعدد والدین کی اپیل کے بعد حکام نے قومی اسکارف اور سر کو سفید یا ہلکے رنگ سے ڈھانپنے کی اجازت دینے کا ارادہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ہر بچے کے سیکولر تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کس عمر سے حجاب پہننے کی اجازت دی جائے گی۔

Recent Posts

کوئٹہ: 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں نے موسیٰ خیل کی رہائشی 3 سالہ…

22 mins ago

ڈی چوک میں احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، 21 اکتوبر سے قبل سب اچھا ہو جائےگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک میں…

26 mins ago

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یومیہ اجرت (ڈیلی ویجز)…

41 mins ago

اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق…

54 mins ago

’اب ملک میں ہارس ٹریڈنگ جائز ہوگئی‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے…

1 hour ago

آرٹیکل 63 اے کیا ہے، اور اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹیکل 63 اے آئین پاکستان کا وہ آرٹیکل ہے جو فلور کراسنگ…

1 hour ago