آئین سامنے رکھ کر پروپوزل مرتب کیا، کل اس پر دو ٹوک جواب دیں، شاہ محمود قریشی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئین کو سامنے رکھ کر پروپوزل مرتب کیا، کل اس پر دو ٹوک جواب دیں، ہم نے آج سے ‘آئین بچاؤ ملک بچاؤ تحریک’ کا آغاز کر دیا ہے۔ریلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج مزدور کو مزدوری نہیں مل رہی، آج پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی ہے، آج لاہور، پشاور، راولپنڈی میں مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صنعتی شہروں میں ملیں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، آج پاکستان میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار انتخابات سے فرار چاہتی ہے، ہم نے “آئین بچاؤملک بچاؤتحریک” کا آج سے آغاز کر دیا ہے، ایک طبقہ آئین کو اپنےپاؤں تلے روند رہا ہے، سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے اپنے فیصلے سے آئین کی تشریح کر دی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم سرکار ملک کو تقسیم اور ہم یکجا کرنے کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں، سیاسی لوگ مذاکرات سے کتراتے نہیں، خواجہ سعد رفیق، ایازصادق، فاروق ایچ نائیک نےعدالت میں کہا مہلت دی جائے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق تحریک انصاف نے کہا مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات کی دو نشستیں ہو چکیں، کل تیسری ہو گی، اسحاق ڈار سے سوال کرتا ہوں آپ کو نواز شریف کا اعتماد حاصل ہے، کیا خواجہ آصف آپ لوگوں کی جماعت کا حصہ نہیں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اگرآپ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں تو مولانا مذاکرات سے انکاری کیوں؟ بلاول بھٹو آئین شکنوں کی صف میں کھڑے اچھے نہیں لگ رہے، ایک طرف بلاول آئین کا درس دیتا، دوسری طرف آئین پر حملہ آور ہو رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ پر ججز پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں، بلاول صاحب! پاکستان کے لوگ اتنے سادہ نہیں ہیں، مذاکرات، انتخابات، تحریک کے لیے ہم تیار ہیں، فیصلہ کر لو، کونسا فیصلہ کرنا چاہتے ہو۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کو سامنے رکھ کر ہم نے پروپوزل مرتب کیا ہے، کل اس پر دو ٹوک جواب دیں، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں دراڑ ہے، اگرآپ لوگ اتفاق نہیں کرتے تو عدالت میں تحریک انصاف کی کاوش کو رکھ دوں گا، عدالت میں پھر فیصلہ آئین کے مطابق ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی کچہری میں جانے کے لیے تیار ہے، عمران خان پارٹی کے چیئرمین اور فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں، اس پودے کی حفاظت عمران خان نے کرنی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے کیے ہیں، عمران خان سے محبت کرنے والوں کو بلے کا ساتھ دینا ہو گا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے نعرے بازی کی، “کون بچائےگا پاکستان عمران خان”۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago