’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کی وجہ کون ہیں؟ سلمان خان نے سب بتادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کا کریڈٹ لینے انکار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کا حقدار کاسٹ اور ٹیم کو قرار دیا ہے۔ سلمان خان بالی وڈ میں انتہائی مقبول ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور انہوں نے ’پٹھان‘ میں خصوصی طور پر کومیو کردار کیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا پارٹ انتہائی مختصر تھا اور کامیابی کا سارا کریڈٹ فلم کی کاسٹ اور ٹیم کو جاتا ہے۔انہوں نے میگا فلم کا حصہ بننے کا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فلم کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا تھا۔
فلم ’پٹھان‘ کو یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا اور اسے سدھارتھ آنند نے ہدایت کاری دی جبکہ کئی برس تک اس کی پروڈکشن جاری رہی۔سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ایک ہفتہ قبل ہی ریلیز ہوئی ہے اور وہ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے جبکہ اداکار کی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

6 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

6 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

6 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

6 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

6 hours ago