نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کردیا گیا

(قدرت روزنامہ)افغان طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم اور کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔

افغان دارلحکومت کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ محمد حسن آخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملا عبدالغنی برادر عبوری حکومت میں وزیراعظم محمد حسن آخوند کے نائب ہوں گے۔

امریکا سے سفارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، ذبیح اللّٰہ مجاہد

طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے بانی امیر ملا محمد عمر کے صاحبزادے اور ہمارے ملٹری آپریشن کے سربراہ ملا محمد یعقوب عبوری وزیردفاع مقرر کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان حکومت میں سراج الدین حقانی کو وزارت داخلہ کی ذمے داری سونپی گئی ہے جبکہ وزارت خارجہ مولوی امیر خان متقی کے سپرد ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ ملا ہدایت اللّٰہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اللّٰہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان حقانی وزیر برائے مہاجرین ہوں گے جبکہ قاری فصیح الدین آرمی چیف ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ عبدالحق انٹیلی جنس کے سربراہ، محمد ادریس افغانستان کی مرکزی بینک کے سربراہ تعینات کیے گئے ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان نے یہ بھی کہاکہ افغانستان میں قومی حکومت کے قیام کےلیے مشاورت جاری ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

3 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

3 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

8 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago