لسی میں ایک خاص چیز کو شامل کر کے بہت سی بیماریوں سے دور رہا جاسکتا ہے

(قدرت روزنامہ)لسی دہی سے بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔

عام طور پر دہی میں پانی ملا کر مدھانی سے بلویا جاتا ہے اور اس میں سے مکھن علیحدہ کر لیا جاتا ہے پھر اس میں حسب منشا نمک اور مزید پانی ملایا جاتا ہے، کچھ لوگ اس میں چینی بھی ملاتے ہیں۔

زیادہ مقبول عام لسّی میں دہی، پانی اور نمک ہی شامل کیا جاتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں لسّی گرمی کے احساس کو کم کرنے کے لیے عام مشروب کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔

ناشتے اور کھانے خصوصاً دوپہر کے کھانے کے ساتھ زیادہ پی جاتی ہے جبکہ دیسی علاج اور ٹوٹکوں میں بھی لسی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

آج کل کی غذا کچھ ایسی ہوگئی ہے جس کے استعمال سے انسان بیمار رہتا ہے کبھی معدے میں گرمی ہوجاتی ہے اور کبھی جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے۔

اگر آپ اس قسم کی بیماری کا شکار ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی لسی میں گوند کتیرہ کا استعمال کریں۔

آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ تھوڑا سا گوند کتیرہ پانی میں بھگو لیں کم ازکم آدھا گھنٹے کے لیے۔ پھر اس پانی کو پھینک دیں۔

لسی اور دودھ کو اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس میں مصری اور گوند کتیرے کو پیس کر شامل کرلیں اور اس لسی کو دن میں ایک مرتبہ کسی بھی وقت استعمال کرلیں۔

اس کا روزانہ کا استعمال آپ کے معدہ ،جگر کی گرمی خون کی کمی اور ہڈیوں جوڑوں کے درد اور جسمانی کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد دے گا

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

4 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

13 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

16 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

38 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

51 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago