اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مد میں کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج پیکیج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں، عازمین سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائیگی۔
انھوں نے کہا آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔
دریں اثنا ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ نے واضح کیاکہ سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی آب زم زم کی بوتل کئی برس قبل شروع کی تھی، چند برس قبل حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے، جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔ ان کا کہنا تھا آب زم زم کی رقم2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…