اقوام متحدہ نے پاکستان کی درخواست پر طالبان وزیرخارجہ پر سفری پابندی ختم کردی


کابل(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ نے طالبان حکوت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو پاکستانی و چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے ان ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سفری پابندیاں تاحال عائد ہیں اور ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں۔
یہ پابندیاں اس وقت لگائی گئی تھیں جب امیر خان متقی سرکردہ طالبان رہنما تھے اور افغان جنگ میں امریکا کو انتہائی مطلوب تھے۔پاکستان اور چین کے دورے کے لیے امیر خان متقی پر سے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے تحریری طور پر کی تھی۔
جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے متفقہ طور پر سفری پابندیاں عارضی طور پر اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وزیرخارجہ امیر خان متقی آئندہ ہفتے پاکستان اور چین کا دورہ کرسکیں۔ڈان ڈاٹ کام کے مطابق سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے درخواست کی تھی کہ امیر خان متقی کو 6 سے 9 مئی کے درمیان پاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے استثنیٰ دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ امیرخان متقی کے دورے کے تمام اخراجات پاکستان برداشت کرے گا تاہم ان ملاقاتوں کا ایجنڈا واضح نہیں کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سلامتی کونسل کی کمیٹی نے گزشتہ ماہ بھی سفری پابندی میں نرمی کرتے ہوئے امیر خان متقی کو ازبکستان جانے کی اجازت دی تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

3 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

3 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

9 mins ago

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنا دلچسپ پلان بتا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات…

21 mins ago

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے…

30 mins ago

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

39 mins ago