شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے دلہن ٹریفک حادثے میں ہلاک؛ دلہا زخمی


جنوبی کیرولائنا (قدرت روزنامہ) امریکا میں شادی کی تقریب کے بعد دلہا دلہن گولف کارٹ میں سوار ہو کر گھر جانے کے لیے نکلے ہی تھے کہ نشے میں دھت خاتون کار سوار نے ٹکر مار دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں رفتار کار نے گولف کارٹ کو عقب سے ٹکر ماری جس پر نوبیاہتا جوڑے فضا میں کئی فٹ بلند ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے گر گئے۔
حادثے میں 34 سالہ دلہن سمانتا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ دلہا آرک ہچنسن شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی دلہا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔نوبیاہتا جوڑے کے گولف کارٹ کو ٹکر مارنے والی کار سوار نشے میں دھت تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج آج رکنِ اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کررہے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندانِ اسلام حج کا رکن اعظم یعنی…

7 mins ago

عید قربان کے ساتھ کن لوگوں کے روزگار جڑے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جانوروں کی خرید فروخت، چھریاں، ٹوکے تیز کرانے اور قصائی کا…

17 mins ago

حج کے دوران شوگر کے مریضوں کے لیے پاؤں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی ہدایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت صحت نے حج کے دوران شوگر (ذیابیطس) کے مریضوں کے…

31 mins ago

سعودی وزارت صحت نے گرمی کی تھکن سے چھٹکارے کی تدابیر جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت صحت نے حج کے دوران گرمی کے باعث ہونے والی…

40 mins ago

عدالت نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے کی فلم ریلیز ہونے سے کیوں روک دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گجرات ہائی کورٹ نے ہندو گروپ کی درخواست کے بعد عامر خان…

46 mins ago

تھائی لینڈ: ہتھنی نے ایسا کمال کردکھایا جس پر وہ خود بھی حیران ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھائی لینڈ میں ہتھنی نے اپنی نسل کی دوسری ماؤں پر انتہائی…

52 mins ago