شمعون عباسی اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے


لاہور (قدرت روزنامہ) اداکار شمعون عباسی نے اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔حال ہی میں پاکستان شوبز کی اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے ایک انٹرویو میں خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں اس لئے انہوں نے شادی کی۔

شمعون کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ لڑکی کو دوست (گرل فرینڈ) بنا کر رکھنے سے شادی بہتر ہے۔

اداکار نے بتایا کہ لوگ اکثر اُن سے سوال کرتے ہیں کہ تم نے شادی کیوں کی؟ جس پر میرا جواب ہوتا ہے کہ میرے بھائی! مجھے بیوی کی ضرورت تھی گرل فرینڈ کی نہیں۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈز کا تصور نہیں ہے اگر آپ زندگی میں کسی کو چاہتے ہیں، تو آپ اس سے شادی کریں۔
یاد رہے کہ شمعون عباسی اور شیری شاہ کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد جہاں مداحوں نے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اُنہیں چوتھی شادی کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

38 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

46 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

54 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago