پسوڑی کے بعد علی سیٹھی اور شے گل کا مداحوں کو لیفٹ رائٹ کا نیا سرپرائز


لاہور(قدرت روزنامہ) پسوڑی کے بعد علی سیٹھی اور شے گل کا ایک اور گانا لیفٹ رائٹ جاری کر دیا گیا، گانے میں مانو، عبداللہ صدیقی نے بھی اپنی آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔
2022کے مشہور ترین میوزیکل ٹریک کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل ایک سال بعد پھر ایک ساتھ ایک نئے گانے میں جلوہ گر ہوئے ہیں، گانے کا ٹائٹل لیفٹ رائٹ رکھا گیا ہے جس کے میوزک کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کے بول تمام چار گلوکاروں علی سیٹھی، شے گل، مانو اور عبداللہ صدیقی نے لکھے ہیں۔

گانے کے بول اورمیوزک ویڈیو میں پرانے وقتوں کے ساتھ ہی ماڈرن ٹچ کو شامل کیا ہے، گانے کی ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد سے ہی گانے کے متعلق تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ علی سیٹھی نے پاکستانی میوزک کو اس مقام پر پہنچایا جو اسکا پاکستانی میوزک مستحق ہے، ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت آرٹ پیس ، جس میں موسیقی ، ویوژل تھیم ، فنکاروں کے تاثرات سب کچھ بہت گہرائی میں تھا۔

گانے کی ویڈیو کو دیکھ کرپسوڑی کے فینز شے گل کے ساڑھی کے انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں، اس گانے کے حوالے سے مداحوں نے ٹوئٹس بھی کیے ہیں۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

2 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

23 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

28 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

34 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

40 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

45 mins ago