اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چینی وزیر خارجہ چن گانگ عہدہ سنبھالنے کے بعد 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ بھارتی شہر گوا میں ایس سی او کانفرنس کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو اسٹریٹجک مذاکرات ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان اورچین کا 6 تاریخ کو اسلام آباد میں اٖفغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے۔افغان عبوری وزیر خارجہ کی 6 مئی کو اسلام آباد آمد کا امکان ہے. پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
وزرائے خارجہ میکنزم کا آخری اجلاس ستمبر 2019 میں اسلام آباد میں ہوا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان وفد کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ افغان عبوری وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سفری پابندی کے تحت ہیں اور انہیں کسی بھی ملک کے سفر کیلئے استثنیٰ کے تحت اقوام متحدہ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…