ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے .

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزارروپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گئی .

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے اضافہ سے 2730 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں