بھارتی سنگھ کا ناقابلِ یقین حد تک وزن کم ہوگیا

(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے ناقابلِ یقین حد تک وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

اپنی جسمانی ساخت کا بھرپور استعمال کرکے کامیڈی سے پرستاروں کے دل جیتنے والی بھارتی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا تقریباً 15 کلو وزن کم کیا ہے۔

کامیڈین کا کہنا تھا کہ انہوں نے وقفے وقفے سے کھانے کو کچھ دنوں تک چھوڑا تھا جس کے بعد ان کے اندر یہ نمایاں تبدیلی رونما ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے بعد ان میں پہلے سے موجود ذیابیطس اور استھما جیسی بیماریوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

سدھارتھ نے بگ باس میں کس دلی خواہش کا اظہار کیا تھا؟

بھارتی نے کہا کہ اب ان کی سانس نہیں چڑھتی اور انہیں ہلکا ہلکا محسوس ہوتا ہے، جبکہ استھما کے ساتھ ساتھ ذیابیطس بھی کنٹرول میں آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائٹنگ کے دوران وہ شام کو 7 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک کے درمیان کچھ بھی نہیں کھایا کرتی تھیں، لیکن دوپہر 12 کے بعد وہ کھانے پر ٹوٹ پڑتی تھیں۔

بھارتی نے بتایا کہ ان کا وزن پہلے 91 کلو تھا جو اب کم ہو کر 76 کلو تک پہنچ گیا ہے۔

Recent Posts

منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی…

2 hours ago

حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش…

2 hours ago

کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز…

2 hours ago

‘کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سےشاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…

3 hours ago

کوئٹہ شہر کے روایتی حسن اور خوبصورتی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،حمزہ شفقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…

3 hours ago

دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کن کن مقامات سے بند ہیں ؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…

3 hours ago