این ایچ اے میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں ، سرکاری ادارے اب منافع میں جا رہے ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ برطانیہ سے ایک چارٹرڈ جہاز کو آنے سے منع کردیا گیا ہے ،  این ایچ اے میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں ، سرکاری ادارے اب منافع میں جا رہے ہیں ۔

فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے راستے میں بہت رکاوٹیں آئیں مگر ہم نے قابو پالیا ہے ، فیڈرل ہاؤسنگ کی رپورٹ کے طریقہ پر وزیر اعظم نے شدید تحفظات کااظہار کیا، اسلام آباد میں غریبوں کی زمینیں سستی لے کر من پسند افراد کو دی گئیں ، زمینوں کے حوالے سے کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، این ایچ اے میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں ، سرکاری ادارے اب منافع میں جا رہے ہیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی گئی ہے ، پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 20کروڑ آئی ڈی کارڈ جاری کئے ، ہم نے 16کروڑ موبائل فونوںکو فنگر پرنٹ کیا ہے یہ بھی ایک ریکارڈ ہے ، پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری کئے ، کابینہ کے اجلاس میں سینما بحالی کیلئے عملی اقدامات کی سفارش کی گئی ،غیر انڈین پنجابی و دیگر فلموں کو پاکستان میں دکھانے کی سفارش کی ہے

فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چار ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے ، ،پاکستان میڈیکل کمیشن کے ملازمین کیلئے گولڈ ہینڈ شیک کی منظوری دی گئی ہے ،روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کو واپس مل گیا ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کی قیادت نے کبھی انتخابی اصلاحات پر بات نہیں کی ،یہ لوگ ایک بار بھی دھاندلی کے بغیر انتخابات نہیں جیتے ، اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں رکھتی ، اپوزیشن گھر بیٹھے حکومتی اصلاحات کو مسترد کر دیتی ہے ،ہم عوامی مدد سے انتخابی اصلاحات لائیں گے ، اپوزیشن کی لیڈر شپ کو ٹیکنالوجی کی اے بی سی کا بھی علم نہیں ، دنیا میںجس رفتار سے تبدیلی ہو رہی ہے اگرہم اس سے ہم آہنگ نہیں ہیں تو ایسا تو نہیں ہو سکتاکہ تبدیلی رک جائے ، ہم ٹیکنالوجی استعمال نہیں کریں گے تو پیچھے رہ جائیں گے چاہے وہ چاند دیکھنے کا معاملہ ہو یا ووٹ گننے کا۔ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی اس وقت سیاسی جوکرز کے ہاتھ میں ہے ،

جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جاوید کی کوشش ہے کہ سٹیبلشمنٹ انہیں لفٹ کرا دے ، وہ اداروں کی جانب دیکھتے ہیں کہ ان کی لیڈر شپ کی طرح انہیں بھی اقتدار مل جائے ، بد قسمتی ہے کہ ایسے لوگ بھی ایم این اے ہیں ۔

Recent Posts

یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹو مارکیٹ میں یاماہا 125 YBR…

2 mins ago

کوئٹہ: 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں نے موسیٰ خیل کی رہائشی 3 سالہ…

26 mins ago

ڈی چوک میں احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، 21 اکتوبر سے قبل سب اچھا ہو جائےگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک میں…

31 mins ago

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یومیہ اجرت (ڈیلی ویجز)…

46 mins ago

اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق…

58 mins ago

’اب ملک میں ہارس ٹریڈنگ جائز ہوگئی‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے…

1 hour ago