اسلام آباد / منیلا(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتاسوگو اساکاوا کی جانب سے یہ عزم جنوبی کوریا میں بینک کے 56ویں سالانہ اجلاس کے آغاز پر ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا گیا، انھوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی پیروی کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے، اخراجات قابو کرنے جیسے اقدامات پر عمل درآمد، مقامی ریونیو کو متحرک کرنا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالی استحکام کے فروغ کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے اقدامات سے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ بینک نے اب تک 740 پبلک سیکٹر قرضوں، گرانٹس اور تکنیکی معاونت کے پروگراموں کے ذریعے پاکستان کو 39 ارب 70 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
علاوہ ازیں ایشیائی بینک نے ایشیائی ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کے نئے پروگرام کا اعلان کردیاہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو 15 ارب ڈالر تک کے نئے قرضے دیئے جائیں گے۔
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…