اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس کا رعایتی پیکیج بھی ختم کر دیا گیا۔اوگرا کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی۔ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل، لیدر، جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالرز پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم مئی سے تمام ایکسپورٹ سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہوں گے۔ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این جی پر 4 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا ہوں گے۔اوگرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے اب گیس فی یونٹ 13 ڈالرز کی ہو گی۔
ادھر سوئی ناردرن نے یکم مئی سے سبسڈائزڈ گیس کی فراہمی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی قیمت سے متعلق فیصلہ اوگرا کا ہے، جس پر عمل کر دیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کےترجمان نے بتایا ہے کہ اس وقت گیس کے 6 ہزار انڈسٹری کنکشن ہیں، ایکسپورٹ یونٹس کو 50 فیصد سستی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ سردیوں کے موسم کے 3 ماہ زیادہ بل دینا ہو گا، نئے نوٹیفکیشن سے آر ایل این جی کنکشن والوں کو فرق پڑے گا۔اپٹما کے ذرائع کے مطابق گیس پر سبسڈی ختم ہونے سے متعدد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہونے کا خدشہ ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…