عدالت پیشی سے بچنے کیلئے شوکت خانم سے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالت اور پولیس کے سامنے پیش نہ ہونا ہو تو معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے، شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کیلئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں (ن) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک تھا، عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں، 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کیلئے تھی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑی گئیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت سے شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا، عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے، کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago