ترکی میں ہوٹلوں نے اکیلے مردوں کو کمرہ دینے پر پابندی عائد کرنا شروع کر دی ، وجہ ایسی کہ ہنسی نہ رکے

انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکی میں ہوٹلوں نے مردوں کے اکیلے قیام پذیر ہونے پر پابندی عائد کرنی شروع کر دی ہے اور ان کے اس اقدام کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ دی سن کے مطابق ڈینس نامی ایک سیاح نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ ان دنوں ترکی میں سفر کر رہا ہے اور کئی بار ہوٹل اسے یہ کہہ کر کمرہ دینے سے انکار کر چکے ہیں کہ وہ اکیلے مردوں کو کمرہ نہیں دیتے۔

ڈینس بتاتا ہے کہ ترکی کے ہوٹلوں کی انتظامیہ اپنے اس اقدام کی وجہ یہ بتاتی ہیں کہ جو مرد عورت کے بغیر آتے ہیں وہ ہلہ گلہ بہت زیادہ کرتے ہیں۔ان کا بہت زیادہ پارٹی کرنا ہوٹلوں میں آئے جوڑوں کو ناگوار گزرتا ہے، جس کی وجہ سے عورت کے بغیر مردوں کو کمرہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈینس بتاتا ہے کہ” ایک ہوٹل میں جب یہ کہہ کر مجھے کمرہ دینے سے انکار کیا گیا کہ اکیلے مردوں کو کمرہ نہیں دیا جا سکتا تو میں نے ڈبل بیڈ روم دو مردوں کے لیے بک کروانے کی کوشش کی۔ اس پر بھی مجھے انکار کر دیا گیا اوروضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اکیلے مرد سے مراد ’خاتون کے بغیر مرد‘ہے۔“

کمنٹس میں ترک شہری ہوٹلوں کے اس اقدام کا ایک اور سبب بیان کر رہے ہیں۔ ایک ترک خاتون نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”میں ترک شہری ہوں اور میں جانتی ہوں کہ ترکی میں ہوٹل اکیلے مردوں کو کمرہ دینے سے احتراز برتتے ہیں، تاہم اس کی وجہ ان کا بہت زیادہ پارٹی کرنا نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکیلے آنے والے مرد ہوٹل میں مقیم فیملیز کو ہراساں کرتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزاری کی کوشش کرتے ہیں،چنانچہ ہوٹل کا ماحول بہتر رکھنے کے لیے اکیلے مردوں کو کمرہ دینے سے انتظامیہ گریز کرتی ہے۔“

Recent Posts

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان…

27 mins ago

پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج مئوخر کرنے پر آمادہ، اہم شرط رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کل ڈی چوک کا احتجاج مئوخر…

37 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام…

45 mins ago

پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، مختلف راستے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ڈی چوک میں احتجاج…

57 mins ago

کوئی احتجاج ملتوی کرنے کے لیے رابطہ نہ کرے، ہم ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ہر صورت…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

7 hours ago