انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے، یاسمین راشد


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وہ تمام اداروں سے آئین پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کریں گی لیکن اگر انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
تحریک انصاف پارٹی آفس میں اکہور سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیداواروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے نکل چکے ہیں اس لیے حکمران جماعت حوصلہ کرکے ہم سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 21 ارب فراہم کرنے کی بجائے مفت آٹے میں 20 ارب روپے لوٹ لیے گئے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑ رہی ہے، انتخابات کے لیے ہونے والے مذاکرات کو مذاق بنا دیا گیا۔ آڈیو لیکس پر ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحافت کی آزادی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ملکوں میں شامل ہے۔ ارشد شریف کے قتل کے علاوہ متعدد کو ملک سے نکال دیا گیا ہے، یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

Recent Posts

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

6 mins ago

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

18 mins ago

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

29 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

39 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

50 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

55 mins ago