عائشہ عمر نے شادی ناکام ہونے کی اصل وجہ شعور کو قرار دے دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے شادی ناکام ہونے کی اصل وجہ آگاہی و شعور کو قرار دے دیا۔جیو ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کرتے ہوئے عائشہ عمر نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں کیسا جیون ساتھی چاہیے جبکہ ایک سوال کے جواب میں آگاہی و شعور کو بڑھتی ہوئی طلاقوں کی وجہ قرار دے دیا۔
تابش ہاشمی نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ انہیں اپنے ہونے والے جیون ساتھی میں کس طرح کی خوبیاں درکار ہیں؟اداکارہ نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دل کا اچھا ہو ، وہ اپنے کھانے پینے اور صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا بھی خیال رکھے اور اس کا قد بھی لمبا ہونا چاہئے۔
تابش ہاشمی نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی ایک اچھی چیز ہے اور یہ ہونی چاہیے اور اسے نبھانا چاہیے، وجہ کیا ہے کہ آج کل طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگوں میں صبر و برداشت ختم ہوگئی ہے یا انہیں شعور و آگاہی مل گئی ہے؟

تابش ہاشمی کے سوال پر عائشہ عمر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ شادی ایک اچھی چیز ہے اور بالکل ہونی چاہیے اور اسے چلانا بھی چاہیے لیکن آج کل لوگوں میں اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی اور شعور زیادہ آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل برداشت بھی کم ہوگئی ہے لیکن پہلے جو چیزیں عام تصور کی جاتی تھی اب اس حوالے سے آگاہی آگئی ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے، مثال کے طور پر پہلے کہا جاتا تھا کہ صرف ایک تھپڑ ہی تو مارا ہے، صبر کر لو، لیکن اب سوال کیا جاتا ہے کہ کیوں مارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کمیونیکیشن کی بھی کمی ہوگئی ہے، اگر کسی جوڑے کے درمیان کسی چیز کو لے کر غلط فہمی پیدا ہوجائے تو اسے بات کرکے صبر و برداشت سے اس غلط فہمی کو دور کیا جانا چاہئے چھوٹی چھوٹی باتوں پر رشتے ختم نہیں کرنے چاہیے۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

3 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

24 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

29 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

35 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

41 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

46 mins ago