آئین کی بالادستی سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے، اعظم نذیر تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے . اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منانے کا مقصد نوجوانوں کو آگاہی دینا ہے .


انہوں نے کہا کہ آئین ہی ہمیں متحد رکھتا ہے، ملک کا نظام آئین کے مطابق ہی چلتا ہے . وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئین نے ہی پاکستان میں بسنے والی قوموں کو متحد کر رکھا ہے .
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین سازوں نے پاکستانی معاشرے کی ضرورتوں کے تحت اسے بنایا . ان کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے، آئین کے تحت ملک میں بسنے والی اقوام کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے .

. .

متعلقہ خبریں