پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے، خواجہ آصف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دو آئینی ادارے آمنے سامنے آ چکے ہیں، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عدلیہ کا بنیادی کام انصاف کی فراہمی ہے، ہم آئین کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے، جب بھی آئین کی خلاف ورزی ہوئی اس پر عدلیہ نے مہر لگائی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کیخلاف نہیں لیکن اداروں کو پارلیمان کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، دو ادارے آمنے سامنے آچکے ہیں، آئین کی تشریح کرنے والوں میں تضاد سامنے آ رہے ہیں، عدلیہ کو ہماری اور ہمیں عدلیہ کی حدود میں نہیں جانا چاہئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالت میں آج بھی بڑی تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں، 4 لاکھ سے زائد کیسز پینڈنگ ہیں یہ ہماری عدلیہ کا حال ہے، قرارداد کے ذریعے پورے ہاوس کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو یہ دیکھے کہ ماضی میں آئین کے ساتھ کیا ہوتا رہا، جسٹس منیر سے لیکر آج تک جو کچھ ہوا اسکی تحقیقات ہونی چاہئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آئین بنانے والے ہیں اپنی تخلیق کی کبھی خلاف ورزی کرینگے نہ کرنے دیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago