مشرق وسطی میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی مسافروں کے بیرون ملک سفر پر نسوار ساتھ لے کر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مشرق وسطی کے تمام عرب ممالک نے نئے قانون کے تحت نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نسوار کے ساتھ فضائی سفر کو جرم قرار دے یا ہے۔
اے این ایف کے مطابق وہاں کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہونے پر اسے جرم تصور کیا جائے گا اور نئے قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔چنانچہ پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر نسوار ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے تمام ایئرپورٹس پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اور مسافروں کی آگاہی کے لیے تحریری ہدایات بھی آویزاں کردی گئی ہیں۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

40 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

47 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

54 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago