بچے کی پُھرتیاں، تُرک صدر سے پہلے ہی فیتہ کاٹ دیا

انقرہ (قدرت روزنامہ)تُرک صدر طیب اردوان کی موجودگی میں ایک بےصبرے بچے نے جلدی میں فیتہ کاٹ کر تُرک صدر کو بھی حیران کردیا۔ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے انتظار میں کھڑے طیب اردوان کو اس وقت ایک بچے نے حیران
کردیا جب اس نے تیزی سے خود ہی فیتہ کاٹ دیا۔طیب اردوان بچے کے عقب میں کھڑے تھے اور اعلان کا انتظار کررہے تھے کہ فیتہ کاٹنے کا اعلان کیا جائے اور وہ فیتہ کاٹیں۔بچے کی پُھرتی کو دیکھتے ہوئے طیب اردوان نے پیار سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا، بعد ازاں افتتاح کی تقریب کو مکمل کرنے کیلئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

Recent Posts

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان…

30 mins ago

پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج مئوخر کرنے پر آمادہ، اہم شرط رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کل ڈی چوک کا احتجاج مئوخر…

41 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام…

48 mins ago

پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، مختلف راستے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ڈی چوک میں احتجاج…

1 hour ago

کوئی احتجاج ملتوی کرنے کے لیے رابطہ نہ کرے، ہم ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ہر صورت…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

7 hours ago