اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا سربراہ برقرار رکھا ہے . الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا .
الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے .
ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی . چوہدری وجاہت حسین نے 26 جنوری کو پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی اور آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے دو سال کر دیا تھا . چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کرکے نیا انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیا تھا .