مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پر بلوچستان حکومت کو نوٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پر بلوچستان حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ ملزم کے کیس کا کیا بنا؟ یہ تحریک تھی کیا؟وکیل کامران مرتضی نے جواب دیا کہ ملزم گوادر میں پانی دینے کی تحریک کی قیادت کر رہا تھا، قتل کے واقعے سے ہدایت الرحمن کا تعلق نہیں، یہ صرف پانی مانگ رہے تھے۔
جسٹس سردار طارق نے کہا کہ پانی مانگنا آپ کا حق ہے، مگر آپ کال دیکر لوگوں کو بلاتے، توڑ پھوڑ کرتے ہیں، املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بھی تو دیکھیں۔سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست پر بلوچستان حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
پولیس نے مولانا ہدایت الرحمان کو پولیس کانسٹیبل یاسر علی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے ۔ ملزم مولانا ہدایت الرحمان پر للکارنے اور قتل کی ہدایت کرنے کا الزام ہے۔مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف دسمبر 2022 میں قتل ،دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago