شہریوں کے بلاوجہ چالان ،مسلم لیگ ن کی رہنماء حناپرویز بٹ نےبڑااقدام اٹھالیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے بلاوجہ چالان کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی . لاہور ٹریفک پولیس محکمانہ خسارہ پوری کرنے کےلئے شہریوں کے بلاوجہ چالان کررہی ہے .

ٹریفک وارڈن کے شہریوں کے ساتھ بدکلامی، لڑائی جھگڑے اورتشدد کے واقعات معمول بن چکے ہیں . ہر ٹریفک وارڈن روزانہ 20سے زائد چالان کرتا ہے . ٹریفک وارڈن کسی بھی شہری کو وارننگ دینے کی بجائے چالان کرتے ہیں . یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ٹریفک وارڈن کے رویے میں تبدیلی لائی جائے . ٹریفک چالان جمع کرانے کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے . شہریوں کو خوفزدہ کرنے والے ٹریفک وارڈن کی فیلڈ پوسٹنگ پر پابندی لگائی جائے . . .

متعلقہ خبریں