پارٹی اختلافات؛ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے گروپ چھوڑ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سےحکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا معاملہ، ترجمان عظمیٰ بخاری رانا مشہوداحمد خان کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے پر برا مان گئیں،مسلم لیگ ن پنجاب کا آفیشل میڈیا گروپ بھی چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب
کی جانب سے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہوداحمد خان گروپ اور عظمی بخاری گروپ میں چپقلش چل رہی ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عمران گورائیہ کی جانب سے جمعرات کو وائٹ پیپر جاری کرنے کے لئے میڈیا کو دعوت نامہ دیاگیاتو مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری برا مان گئیں اور پنجاب مسلم لیگ ن کا آفیشل میڈیا گروپ بھی چھوڑ گئیں ۔واضح رہے کہ بجٹ کےخلاف وائٹ پیپرجاری کرنےسےقبل لیگی رہنماؤں میں گروپ بندی سامنے آئی جس کے باعث دو طاقتورگروپ بن گئے،وائٹ پیپرکی تیاریوں میں سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو کھڈےلائن لگا دیا گیا۔قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھیں کہ رواں سال حکومتی بجٹ کےخلاف وائٹ پیپررانامشہوداحمدجاری کریں گے، رانا مشہودگروپ میں ملک احمد خان،صبا صادق اور راحیلہ خادم حسین شامل ہیں،عظمیٰ بخاری گروپ میں خلیل طاہرسندھو،ذیشان رفیق اورسمیع اللہ شامل ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago