قہوے کے طبی فوائد جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قہوے کے طبی فوائد اس قدر ہیں کہ جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی۔تحقیق کے مطابق روزانہ صبح ایک کپ قہوہ پینے کے نتیجے میں انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں سامنے آتی ہیں جن میں منفی کولیسٹرول اور موٹاپے
میں کمی واقع ہونا سر فہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبز چائے یعنی کہ قہوہ مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، مگر یہ جاننا بھی لازمی ہے کہ کس جُز سے بنا قہوہ کس مرض کے لیے علاج ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق قہوے کے استعمال سے متعدد قسم کے کینسر سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق قہوے میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے، کیفین کے سبب بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے ۔ دار چینی سے بنا قہوہ گلے کی خراش، نزلہ، زکام اور کھانسی کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق سردی لگنے سے بچاؤ کے لیے سبز چائے میں اگر لیموں اور شہد ملا کر استعمال کیا جائے تو ’بیڈ کولڈ‘ یعنی موسمی نزلے زکام اور سردی سے بچا جا سکتا ہے۔ہلدی اور ادرک کا قہوہ پینے کے نتیجے میں موسمی الرجیز، سائنَس، سانس کی بندش، مٹی سے ہونے والی الرجی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔پودینے کی سبز پتیوں سے بنے قہوے کا استعمال اپھار کا بہترین علاج ہے، اس کے استعمال سے پھولا ہوا پیٹ منٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے جبکہ گیس، بدضمی اور بھاری پن کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے۔عام گھروں اور پارکس میں لگے پودے تُلسی کے پتوں سے بنے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، تُلسی کے پتوں سے بنا قہوہ خوشی محسوس کروانے والے ہامونز کو متحرک کرتا ہے اور فکر مندی، ذہنی دباؤ، پٹھوں سے کھنچاؤ سے نجات دلاتا ہے ۔

Recent Posts

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

5 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

23 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

32 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

35 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

56 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago