قائم مقام افغان وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قائم مقام افغان وزیر خارجہ 5 مئی سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی وفد کے ہمراہ 5 مئی کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ افغان وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5 ویں چین- پاکستان-افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے. چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سیاسی تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے.29 نومبر 2022 کو پاکستان کی وزیرمملکت برائے امور خارجہ کے دورہ کابل اور 22 فروری کو وزیر دفاع پاکستان کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد کےد ورے سے دونوں ممالک کے مابین سیاسی ، معاشی ، تجارت ، رابطے ، امن و سلامتی ، اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا.
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہشمند ہے اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ مستقل اور عملی تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

4 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

17 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

27 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

40 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

49 mins ago