کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود جاری ہے، شہر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بھی بڑھ گئی جو اب 3100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی سخت اذیت میں مبتلا تھے ایسے میں بنیادی ضرورت آٹا اتنا مہنگا ہونے سے عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھتے ہی مقامی ہوٹلوں کے مالکان روٹی کے ساتھ ساتھ دال، سبزی کے نرخ بھی خود بخود بڑھا دیتے ہیں جس سے مزدور اور دیگر دیہاڑی دار طبقہ مہنگائی کی چکی میں ڈبل پس جاتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…