اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔6 مئی کو اسلام آباد میں ریلی کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو ریلی کا این او سی جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2022ء کے فیصلے کی روشنی میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی اجازت دی جائے۔ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ ڈی سی کو احکامات دیے جائیں کہ وہ آئی جی کو ریلی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریلی کے این او سی کے لیے ڈی سی سے رجوع کیا گیا مگر انہوں نے انکار کردیا۔ عدلیہ سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی ہفتے کو ملک بھر ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…