ڈاکٹروں اور نرسوں کی اسامیوں کیلیے کمیشن کے امتحان کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں 2 سال کے بعد میڈیکل و ڈینٹل ڈاکٹروں اور اسٹاف نرسوں کی خالی اسامیوں کے لیے 2 سال بعد صوبائی پبلک سروس کمیشن کے امتحانوں کا اعلان کر دیا گیا۔کمیشن کے یہ امتحان اکتوبر 2022 میں ہونے تھے لیکن سندھ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے یہ امتحان منسوخ کردیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت نے سندھ پبلک ہیلتھ کمیشن سندھ سے کہا ہے کہ ڈینٹل سرجن (گریڈ 17) کی 50 اسامیوں، اسٹاف نرس (گریڈ 16) کی 183 اسامیوں اور میڈیکل آفیسر (گریڈ 17) کی 1541 اسامیوں کیلیے پبلک سروس کمیشن کا امتحان ہوگا، ڈینٹل سرجن (گریڈ 17) کی اسامی کیلیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 30 جبکہ شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 20 اسامیاں رکھی گئی ہیں۔
اسٹاف نرس (گریڈ 16) کی اسامی کیلیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 159شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 24 اسامیاں رکھی گئی ہیں، میڈیکل آفیسر(گریڈ 17)کی اسامی کے لیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 1195 شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 345 اسامیاں رکھی گئی ہیں، درخواست گزار ان میں شامل ہونے کے لیے 500 روپے کا پے آڈر جمع کرائے گا اور اسے انٹرویو اور تحریری امتحان میں بیٹھنا لازمی ہوگا ۔

Recent Posts

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے دوسرے اینڈرائیڈ 15 بِیٹا کے اجراء کے ساتھ متعدد…

7 mins ago

کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری

فرانس(قدرت روزنامہ)کانز فلم فیسٹیول 2024 میں سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن…

17 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں…

22 mins ago

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

36 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

46 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

53 mins ago