لاہور (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو دیئے جانے کا امکان ہے، نریندرا مودی سٹیڈیم تماشائیوں کی گنجائش کے لحاظ سے کرکٹ کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے، سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اکتوبر،نومبر میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈکپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیگ میچز کے لیے 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے، تمام معاملات کنٹرول میں رہتے ہیں تو ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، ناگپور، بنگلور،گوہاٹی، حیدر آباد اور کولکتہ کے وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی، دہلی، لکھنؤ، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ بھی وینیوز میں شامل ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ سلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…