کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی اہم ہدایات

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی اہم ہدایات جاری کردیں ، خطباء کا کہنا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل سعودی عرب کے اسکولوں میں تعلیمی وتدریسی سرگرمیاں واپس بحال کی گئی ہیں ، اس حوالے سے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطباء نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین لگوائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہ کریں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی کی جانب سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں۔

اسی طرح مسجد نبوی کے خطیب عبداللہ البعیجان نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کرونا ویکسین ضروری لگوائیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے 19 اگست کو اسکول کھولنے کا اعلان کیا ، جس کے ساتھ ہی طلبہ کی واپسی کے لیے 12سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی شرط بھی عائد کی تھی ، اس ضمن میں سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹیوں، ٹیکنیکل اداروں، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ اور طالبات کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں ، ویکسین سے نجی اور غیر ملکی اداروں کے طلبہ سمیت کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

39 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

41 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

46 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago