توشہ خانہ فوجداری کارروائی؛ عمران خان پر 10مئی کو فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی دونوں درخواستیں بھی خارج کر دیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی کمپلیننٹ قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، خواجہ حارث نے عدالت میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 190 اور 193 پڑھ کر سنایا۔
وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر درخواست دائر کی گئی ہے، توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے خلاف درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190اے کے تحت دائر کی گئی۔ سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کا قابلِ سماعت ہونا اور ٹرائل ہونا دو مختلف چیزیں ہیں، 190 سیکشن کے تحت کیس بھیجا جائے تو تب سیشن عدالت کیس سن سکتی ہے۔وکیل خواجہ حارث کی جانب سے کثیر تعداد میں عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دیے گئے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

59 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago