کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کی طرف سے پتھرائو کے دوران بال بال بچ گئے

ٹورانٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کی طرف سے پتھرائو کے دوران بال بال بچ گئے۔ جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں کووڈ۔19 کیخلاف بنائے گئے پلان پر عملدرآمد کیلئے نیا عوامی مینڈیٹ درکار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی 64فیصد آبادی کو مکمل طور پر کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ کینیڈا میں انتخابات2سال بعد ہونا تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اس اعلان کے بعد اب 20 ستمبر کو انتخابات ہوں گے اور اس سلسلے میں کینیڈین وزیراعظم کی انتخابی مہم جاری ہے جبکہ کینیڈا میں کووڈ ۔19ویکسین مینڈیٹس اور دیگر پابندیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران وزیراعظم صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک بروری کا دورہ کرنے کے بعد واپسی پر مظاہرین کی طرف سے ان پرچھوٹے پتھر پھینکے گئے تاہم وہ اس میں زخمی نہیں ہوئے۔

انہوں نے واقعہ کے بعد جہاز میں صحافیوں سے گفتگو میں اس واقعہ کا موازنہ 2016 میں ایک خاتون کی طرف سے ان پر کدو کے بیج پھینکنے کے واقعہ سے کیا ۔دوسری جانب اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ایرن او ٹولے نے اس واقعہ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

40 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

42 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

47 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago