سعودی خاتون کا شاندار کارنامہ، کھجوریں اتارنے کیلئے 8 بازو اور ہاتھ والا روبوٹ بنا دیا

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی ایک خاتون انجینیر نے درخت سے کھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ بنا ڈالا۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون انجینیر کی جانب سے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا گیا ہے جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے کھجور کے درختوں سے پکا ہوا پھل اتارنے میں مدد دے گا۔ اس حوالے سے خاتون انجینئر ندیٰ البیطار کا کہنا ہے کہ اس نے مُملکت میں کھجور کے باغات میں کسانوں کو کھجوریں اتارتے دیکھا ، اس دوران اسے اندازہ ہوا کہ کھجوریں اتارنے کا عمل کتنا کٹھن اور خطرناک ہے ، کسان کرین کی مدد سے کھجوریں اتارتے ہیں مگر کھجور کے بعض درخت 10میٹر سے زیادہ اونچے ہونے کی وجہ سے کرین کے ذریعے وہاں تک پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے جب کہ کھجوریں اتارتے وقت گرنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نے سوچا کہ کیوں نہ کوئی ایسا روبوٹ تیار کیا جائے جو کھجوریں اتارنے کے عمل میں معاون ثابت ہو ، اس کے بعد اس نے ایک ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا جس کے 8 بازو اور ہاتھ ہیں تاہم روبوٹ کو آپریٹ کرنے کے لیے مکینیکل انجینئرز اور فلائٹ انجینئرز کی ایک مربوط ٹیم کی ضرورت ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں روں سال حج کے موقع پر کورونا کی وباء کی وجہ سے سماجی فاصلے کو ممکن بنانے کے لیے بھی حرم شریف میں روبوٹس کا استعمال کیا گیا ، ان روبوٹس کی مدد سے ایک کنٹرولڈ سسٹم کے تحت حجاج کرام میں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جہاں ایک روبوٹ نے فی گھنٹہ میں اوسطاً 180 بوتلیں تقسیم کیں ،اس کے علاوہ ان روبوٹس نے فرش کی صفائی کا کام بھی انجام دیا گیا اور ان کے ذریعے جراثیم کش محلول کا سپرے بھی کروایا گیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

40 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

42 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

46 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago