اداکارہ مدیحہ امام کے شوہر بھارتی ہیں یا نیپالی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے موجی بسر سے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ۔بدھ کی شام اداکارہ کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس جبکہ ان کے شوہر کو وائٹ سوٹ میں دیکھا گیا تاہم اداکارہ کی جانب سے شوہرکے حوالے سےکوئی تفصیل مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی تھی۔

تاہم اداکارہ کے شادی سے متعلق اعلان کے بعد ان کے شوہر موجی بسر کے مذہب اور قومیت کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں۔

میڈیا رپورٹس پر اب موجی بسر کے کیریئر سے متعلق کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق موجی بسر بالی وڈ کے مشہور فلم سازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
موجی بسر بالی وڈ کے ایک ٹیلنٹڈ پروڈیوسر اور فلم میکر ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجی بسر بالی وڈ کے ایک ٹیلنٹڈ پروڈیوسر اور فلم میکر ہیں، انہوں نے بطور لکھاری اور پروڈکشن منیجر بھی کام کیا، انھیں گلوکاری پسند ہے۔موجی بسر نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز گریجویشن کے دوران بالی وڈ کی ایک پروڈکشن کمپنی سے کیا تھا جس کے بعد ان کے کام کو خاصی پذیرائی ملی اور وہ بطور میڈیا شخصیت مقبول ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موجی بسر نے 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز بالی وڈ کی مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کیا تھا۔موجی بسر نے انگلینڈ کی بورن ماؤتھ یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلیویژن ڈائریکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجی بسر ایک غیر ملکی شخصیت ہیں جو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجی بسر اور مدیحہ امام کی شادی کی تقریب بھی دبئی میں منعقد کی گئی تھی،انسٹاگرام پر موجی بسر کا اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago