سی ویو پر پھنسا جہاز 48 روز بعد کراچی بندرگاہ پہنچا دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ''ہینگ ٹونگ 77'' کو 48 روز بعد کراچی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح جہاز کو ٹرمینل پر لگا دیا گیا ہے .

ساحل سے نکالے گئےجہاز’’ہینگ ٹونگ ‘‘کو بحفاظت برتھ کردیا گیا، جہاز کو ہارمونی بوٹ کی مدد سے کھینچ کر پورٹ تک لایا گیا . شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم نے کہا کہ آؤٹر اینکریج سے جہاز کو ہارمونی بوٹ کھینچ کر پورٹ لائی، جہاز کوایس اےپی ٹرمینل میں برتھ نمبر1 پر لگا دیا گیا ہے . جبکہ دوسری جانب وزارت بحری امور نے جہاز سے متعلق تحقیقات تاحال نا مکمل ہیں . یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے سی ویو کلفٹن پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکال کیا گیا تھا ، سی ویو میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچادیا گیا تھا . یاد رہے کہ کراچی کے ساحل پر 21 جولائی کو کارگو بحری جہاز پھنسا جس پر کئی کنٹینر لدے ہوئے تھے . کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آ گیا . جہاز کے کپتان کے مطابق جہاز کا ایک اینکر 20 جولائی کو ٹوٹا، جہاز کو فوری برتھ دینے کی درخواست کی کیونکہ ایک اینکر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل تھا لیکن برتھ نہیں دی گئی . کپتان نے بتایا کہ بحری جہاز کا دوسرا اینکر 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب رات 1 بج کر 15 منٹ پر ٹوٹا، بحیثیت کیپٹن ایک بج کر 20 منٹ پر ایمرجنسی کال کی، ایمرجنسی کال پورٹ قاسم اور منوڑہ بھی سن رہا تھا لیکن کے پی ٹی کنٹرول نے کوئی مدد نا کی، کے پی ٹی کنٹرول نے افسران کے میٹنگ میں ہونے کا بتایا . گذشتہ ماہ ناقص پلاننگ ،پرانے رسوں اور نا تجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھینچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہوئیں جس کے بعد وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کھینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دیا تھا . بعد ازاں کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان ،آلات،بارج ،ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی تھی . تاہم گذشتہ روز ہائی ٹائیڈ کے دوران بارج اور ٹگس کے ذریعےجہاز کا رخ سمندر کی جانب مزید 100 میٹر کھینچ لیا گیا تھا . پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے 3 رسیاں باندھی گئیں اور نئے سالویج ماسٹر، 2کرین بارج ،دو ٹگس کا استعمال کیا گیا . کمپنی نے جہاز نکالنے کیلئےتجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات لیں . کمپنی کا کہنا تھا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے کرین بارج اور دو ٹگس کو جہاز سے مخصوص پر اینکر کر دیا گیا اور جہاز کو کھنچنے کے لیے نئے اور مضبوط رسے حاصل کیے گئے . جس کے بعد کراچی کے سی ویو کلفٹن پر پھنسےجہازہینگ ٹونگ 77 کو نکال لیا گیا ہے . بحری جہاز دو ہزار میٹر تک سمندر میں کھینچ لیا گیا . . .

متعلقہ خبریں