اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم ہو گئی، سہولت کار جا چکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی، مہنگائی، بیروزگاری لانے اور ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنیوالی حکومت اب نہیں آئے گی، اب فرح گوگی اور بشریٰ بیگم کیلئے بجٹ نہیں بنے گا، اب آٹا، چینی، بجلی، گیس مافیا کا نہیں بلکہ عوام کا بجٹ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بجٹ کی آپ فکر نہ کریں، تم نے جو کرنا تھا کر لیا، اب بس، ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہو چکا ہے، اقتدار کی خاطر پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مینڈیٹ کی توہین تم نے کی، اقتدار کی خاطر تم نے سائفر کی سازش کی، پی ٹی آئی تمہاری نااہلی کے باعث کریش ہوگئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہی ہونگے، الیکشن ہوگا لیکن فارن ایجنٹ سڑکوں پر چیخے گا چلائے گا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…