پانچ لاکھ روپے دو ورنہ تم پر زیادتی کا الزام لگا دوں گی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) فیصل آباد میں پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمہ کے ساتھیوں اوراس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا الزام لگا کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ اس کے دونوں ساتھ ہی جھوٹے مقدمے میں گواہ بنے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ملزمان سے زیادتی ثابت نہیں ہوسکی۔ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام پتہ اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

پولیس نے خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کا بھی آغاز کر دیا ہے۔قبل ازیں لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے خواتین سے زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چند مقدمات میں مدعیہ مقدمات میں پیشہ ور مقدمہ باز نکلیں اور خود بھی بطور ملزم چالان ہو چکی ہیں۔
اِن خیالات کا اظہار ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) منصور امان بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ تھانہ گڑھی شاہو میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے کا مقدمہ حقائق کے برعکس نکلا اور ملزمہ فاطمہ اور اس کے ساتھی رزاق نے مدعیہ مقدمہ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زبردستی اغواء کیا اور اس سے زبردستی 15پر کال کروا کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ گرفتارملزمہ فاطمہ بی بی لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے پہلے بھی 08مقدمات درج کروا چکی ہے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

11 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

37 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago