لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود پرویز الہی کے گھر چھاپے پر اینٹی کرپشن حکام کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست معافی مانگنے کے سبب نمٹادی۔لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الہی کے گھر چھاپے مارنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کا فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پرویز الہی کی ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ فریقین عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں، عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کی معافی کو منظور کرتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی کے وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن نے حفاظتی ضمانت والے مقدمے میں گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا جب کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق وہ حفاظتی ضمانت والے مقدمے میں گرفتاری کے لیے نہیں گئے تھے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کررکھی تھی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…