ہنزہ(قدرت روزنامہ) پاکستانی گلوکارہ نوریمہ ریحان برطانیہ کے کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے بعد اتوار کو ونڈسر کیسل میں منعقد ہونے والے کورونیشن کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان نے سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ انہیں برطانیہ کے بادشاہ کی توجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مِلا ہے۔
اپنی پوسٹ کی کیپشن میں نوریمہ نے لکھا کہ ’میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔‘اس شاندار کنسرٹ میں لیونل رچی، کیٹی پیری اور گلوکار اینڈریا بوسیلی سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ گلوکار بھی بھی پرفارم کریں گے۔
یاد رہے کہ نوریمہ ریحان بادشاہ اور ملکہ برطانیہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں اپنے آبائی علاقے ہنزہ کی نمائندگی کرنے کیلئے ثقافتی لباس پہن کر کلاسیکل گانا پیش کریں گی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…