کراچی(قدرت روزنامہ) لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کےدوران بھارتی فلم دکھانے پر وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں قائم بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ فیسٹیول کے دوران طلبہ کو جمعرات کے روز بھارتی فلم دکھائے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس میں نامناسب لباس اور غیر اخلاقی رقص بھی طالب علموں نے دیکھا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اس طرح کی بُری مثال کی کسی صورت بھی کیمپس میں اجازت نہیں دے سکتی۔ اس معاملے پر وزیر جامعات اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری جامعات و بورڈز عبدالفتاح کریں گے۔ کمیٹی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانےکی تحقیقات کرکے 14 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری و نجی جامعات طلبہ کو تقریبات میں ایسی غیر اخلاقی چیزیں دکھانے سے منع کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…