اسرائیلی اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کی؟ سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کی؟کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بھارتی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی نے حق ادا کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے جو رویہ اختیار کیا وہ مناسب نہیں تھا، بلاول بھٹو نےکشمیر کےمعاملے کو دنیا کے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن ہوا نہیں حافظ نعیم نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا، خواجہ آصف جو باتیں کر رہے ہیں ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے، افتخار چوہدری نے پیپلز پارٹی سے بڑی زیادتیاں کیں، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ افتخار چوہدری کے بیٹے کا کس کو نہیں معلوم، گلزار کی بھی کہانیاں نکلیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ان مسائل میں ہیں کیا یہ سیاستدانوں کی وجہ سے ہے، 2018 میں دھاندلی کی گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں بنایا اور چلایا، تمام جماعتیں مانتی ہیں 2018 میں اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو حکومت میں لائی۔
وزیر محنت نے کہا کہ سیاسیت دانوں نے اگر غلط کام کیا تو سزا ملی،کس جج اور جنرل کو سزا ملی؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگر سچ بولتے ہوئے میری سیٹ چلی جائے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی کا بھی گھر توڑنے کی آج بھی مذمت کرتا ہوں، سابق چیف جسٹس گلزار کے حکم پر نسلا ٹاور گرایا گیا، متاثرین آج بھی دھکے کھا رہے ہیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

57 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago