برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنادیا گیا


لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں چارلس سوم کو بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کو ملکہ کا تاج پہنادیا گیا۔شاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔ شاہ چارلس تاج پوشی کے وقت 700 سال قدیم شاہی کرسی پر بیٹھے۔
آرچ بشپ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط بھی کیے۔مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت دنیا بھر سے 2200 سے زائد سرکاری مہمان تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد موجود تھے۔

شاہ چارلس سوئم ملکہ کمیلا کے ساتھ بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹر روانہ ہوئے تو لندن کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ بادشاہ کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ شاہی گارڈز کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو سلامی دی گئی۔
لندن کی سڑکوں اور شاہراہوں پر ہزاروں لوگوں نے اسکرینز پر تاج پوشی کی تقریب دیکھی۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں تاج پوشی کی آخری تقریب 70 سال پہلے ملکہ الزبتھ کے لیے منعقد ہوئی تھی۔

Recent Posts

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

7 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

18 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

43 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

56 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

2 hours ago