خفیہ سہولت کاری بند ہوجائے تو عمران کی سیاست کا وجود ختم ہو جائے گا، محمد زبیر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے خفیہ سہولت کاری کا سلسلہ بند ہو جائے تو اس کی کی سیاست کا وجود بھی ختم ہو جائے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جس بنیاد یعنی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نہ صرف حکومت ختم ہوئی بلکہ تاحیات سیاست پر پابندی بھی لگادی گئی جبکہ عمران خان جن پر سنگین ترین الزامات ہیں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے ہیں اور دھڑا دھڑ ضمانتیں بھی حاصل کر رہے ہیں۔
محمد زبیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، وہ اپنے کارکنوں کو ریاست سے خلاف بھڑکاتے ہیں اور اپنے کارکنوں سے پولیس پر حملے کرواتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آتا۔ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کی تباہ کی ہوئی معیشت شہباز شریف اور اسحاق ڈار ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں اور امید ہے جلد پاکستان کو معاشی بحران سے نکال لیں گے۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے اور ایک ساتھ ہوں گے، حکومت کسی کے دباؤ میں آکر دوبارہ ملک کی معیشت کو تباہ نہیں کرے گی۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیں گے اور انتخابات میں سیاسی مہم کی قیادت کریں گے۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے اور اگلے عام انتخابات میں عوام ن لیگ کو ہی کامیاب کروائیں گے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

7 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

22 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

30 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago