بلوچستان کے طالب علم اور جوان ملک کا مستقبل ہیں، آئی جی ایف سی

تربت (قدرت روزنامہ) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی جانب سے یوم دفاعِ پاکستان بھرپور انداز میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کے ہیڈ کوارٹر تربت میں پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے تقاریر، ملی نغمے، خاکے اور ٹیبلوز پیش کئے،تقریب کا مقصدپاک فوج اور ایف سی کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا تھا جس میں صوبہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،ایم پی اے احسان شاہ سمیت دیگر شخصیات شریک تھے تقریب کے آغاز میں شہداء کے والدین، بچوں کی آمد پر کھڑے ہوکر شرکاء نے ان کا استقبال کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر شہداء کے لواحقین نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے طالب علم اور نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور یہاں کا نوجوان تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہیں انہوں نے ایف سی کی لازوال قربانیوں کاذکرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاک فوج اور ایف سی کی ملک و قوم کے لیے لازوال قربانیوں کی بدولت صوبہ بھر میں امن قائم ہواہے اور یہ خطہ ترقی کی راہ گامزن ہے اور آئندہ سفر معاشی ترقی اور خوشحالی کاسفر ہے انہوں نے دوردرازسے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا، علاقائی عمائدین اور نوجوانوں نے ایف سی کی اس کاوش کو خوب سراہا . .

.

متعلقہ خبریں