کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ نے 2دنوں میں 700افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے واپس افغانستان بھیج دیا،ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو واپس افغانستان بھیج دیئے گئے ہیں،پاکستان سے بے دخل ہونے والے افغان مہاجرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد نے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک اور بلیلی سے پناہ گزین آئے تھے جنکے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھے،لیویز نے گرفتار کرکے افغانستان واپس بھیج دیئے . .
متعلقہ خبریں